جانوروں کی باقیات گلی محلوں میں پھیلانے سےاجتناب کریں،سول ایوی ایشن

ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضی نےعید الاضحی کے موقع پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ائیرپورٹ کے اطراف رہنے والے خاص طور پر جانوروں کی باقیات گلی محلوں میں پھیلانے سے اجتناب کریں۔

خاقان مرتضی نےعوام کے نام آگاہی  پیغام میں کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی باقیات صرف مختص جگہ پر پھینکیں  یا زمین میں دبا دیں تاکہ پرندے اس کی جانب راغب نہ ہو سکیں۔ پرندوں کا کسی بھی طیارےسے ٹکراؤ جان و مال کے نقصان کا سبب بن سکتا ہے اس لئے اپنے اردگرد کے ماحول کی صفائی کویقینی بنائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ عید کی خوشیاں ذمہ داری کے ساتھ منائیں اور فضائی سفر محفوظ بنانے میں سول ایوی ایشن کا ساتھ دیں۔

متعلقہ خبریں