جانور بیچنے والوں کیلئے کرونا ویکسین لازمی قرار

فائل فوٹو

وزارت صحت نے مویشی منڈیوں میں جانور بیچنے والوں کیلئے کرونا وائرس کی ویکسین لازمی قرار دے دی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق وہ بیوپاری جو مويشی بيچنے منڈی جائیں گے ان کو کرونا ويکسين لازمی لگانا ہوگی۔ بیوپاری ویکسین کے بغیر کاروبار نہیں کرسکیں گے۔

حکام نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔ مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے۔

عید الاضحی کے موقع پر وزارت صحت نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کو ترجیح دی جائے۔ مویشی منڈیوں کیلئے کھلی جگہ کا انتخاب کیا جائے۔ نماز عید کے دوران رش سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں