جان سے مارنے کی دھمکياں مل رہی ہيں، اداکارہ ميرا

اداکارہ ميراپريس کانفرنس کےدوران آبديدہ ہوگئيں

پاکستانی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ان کی فیملی پاکستان میں محفوظ نہیں ہے اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

لاہور پریس کلب میں والدہ اور بھائی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ میرے خاندان کے ساتھ بہت ناانصافی اور ظلم ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں امریکا میں تھی، اس کے بعد میں دبئی میں تھی، یہاں قبضہ مافیا ہے جو لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرتا ہے اور لوگوں کی جانیں لیتا ہے۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ میں یہ سوچ رہی تھی کہ میری فیملی پاکستان میں محفوظ نہیں ہے، میری والدہ پر تشدد کیا گیا ۔

اداکارہ ميرا نے کہا کہ اگرسی سی پی اولاہوربروقت کارروائی نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان ہوتا۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں اپنی پراپرٹی پر قبضہ کرنے والے شاہد نامی ملزم کی تصویر دکھائی اور کہا کہ یہ عادی مجرم ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بغيرنمبرز کے گاڑياں گھر کے اطراف ميں چکرلگاتی ہيں، ہميں تحفظ فراہم کيا جائے۔

متعلقہ خبریں