جب انوشکا شرما نے’ تھری ایڈیٹس’ کے لیےآڈیشن دیا

بالی ووڈ اداکار اکثروبیشترکسی فلم سے ڈراپ کیے جانے یا یا اشتہارات کے لئے اسکرین ٹیسٹ سے متعلق اپنے تجربات فالوورز کے ساتھ شیئرکرتے رہتے ہیں لیکن انہیں اس چیز کی بھنک بھی نہیں پڑنے دیتے کہ ان کا آڈیشن کیسا رہا تھا۔

اداکارہ انوشکا شرما کا ایک ویڈیو کلپ خوب وائرل ہورہا ہے جس میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ سال 2007 میں انہوں نے ایک فلم کے مرکزی کردار کیلئے آڈیشن دیا تھا۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے اداکار کی یہ فلم ریلیز کے بعد سُپرہٹ رہی جس کا نام تھا ” تھری ایڈیٹس ”۔

انوشکا نے اپنے فالوورز کو بتایا کہ ان کایہ آڈیشن کسی نے بھی نہیں دیکھا تھا حتیٰ کہ فلم کے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے بھی نہیں۔ مختصرویڈیو میں وہ راج کمار کی 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ” منا بھائی ایم بی بی ایس ” کا ڈائیلاگ بولتے نظرآرہی ہیں۔

یہ آڈیشن انوشکا نےعامرخان اور راج کمار ہیرانی کو 2014 کی ہٹ فلم ” پی کے ” کے سیٹ پردکھایا ، جس سے دونوں خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

راجکمار نے اعتراف کیا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ انوشکا نے کبھی تھری ایڈیٹس کیلئےآڈیشن لیا تھا۔

فلم ” پی کے ” کے علاوہ نوشکا نے راجکمار ہیرانی کی فلم ” سنجو ” میں کام کیا ہے، 2018 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں کے مقابل مرکزی کردار رنبیر کپور نے ادا کیا تھا۔

متعلقہ خبریں