جرمنی: چاقو بردار کا حملہ،3 افراد ہلاک

جرمنی کے شہر ووزبرگ میں چاقو بردار نے حملہ کرکے 3 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کے شہر ووزبرگ میں نامعلوم چاقو بردار شخص نے حملے کرکے 3 افراد کو قتل کردیا۔

جرمن پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے ملزم کی فی الحال شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

مذکورہ شہر فرینکفرٹ سے 120 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ حملے کے بعد جرمن پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ کو سیل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ اور کچھ عرصہ قبل نفسیاتی اسپتال میں بھی زیر علاج رہا ہے۔ حملہ آور کو پولیس کی گولی لگنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ موصول اطلاعات کے مطابق حملہ آور کی عمر 24 سال اور اس کا تعلق صومالیہ سے ہے۔

متعلقہ خبریں