جرمنی: چاقو کے حملے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

جمعہ 25 جون 2021 22:19

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو پولیس کی گولی لگی ہے تاہم ان کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔ (فوٹو: اے اپی)

جنوبی جرمنی میں ایک صومالین شخص نے تین افراد کو چاقو کے وار سے ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنوبی جرمنی کے شہر وورز برگ میں 24 سالہ صومالین شخص نے چاقو سے حملہ کرکے تین افراد کو ہلاک کر دیا۔
مزید پڑھیں
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں کچھ کی حالت نازک ہے۔
پولیس کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ حملہ آور کو پولیس کی گولی لگی ہے تاہم ان کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔
تاہم باواریہ ریجن کے وزیر داخلہ جوچم ہرمن کا کہنا تھا کہ حملہ آور صومالین شخص حالیہ دنوں میں نفسیاتی غوارض کے ادارے میں داخل رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ تفتیش کرنے والے اہلکاروں کو ایسے دستاویزات ملے ہیں کہ مذکورہ شخص کا علاج نفسیاتی بیماریوں کے ادارے میں ہوا تھا۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ کتنا عرصہ اس ادارے میں داخل رہا اس کے بارے میں وہ کچھ نہیں بتا سکتے۔