جرمنی کی شکست پرآبدیدہ بچی کیلئے برطانوی عوام کا تحفہ

فوٹو: ٹوئٹر

یوروکپ میں جرمنی کی شکست پر آبدیدہ ہونے والی کمسن بچی کو (36ہزار یورو) یعنی 78 لاکھ روپے کا انعام مل گیا۔

یوروکپ میں جرمنی اور برطانیہ کےمابین کھیلے گئے میچ میں جرمنی کی شکست پر میدان میں موجود 9 سالہ بچی آبدیدہ ہوگئی۔ آبدیدہ ہونے والی جرمن بچی کو برطانوی شہریوں نے 78 لاکھ روپے کی رقم بطور انعام پیش کی۔

جرمنی کی شکست کے بعد آبدیدہ ہونے والی بچی کی تصویر میدان میں لگی بڑی اسکرین اور ٹی وی چینلز پر بھی دکھائی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔

p1f9lib347f2v16od1g6214jf1opjn.jpg

ننھی بچی کےلیے برطانوی عوام نے چندہ مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور 36ہزار یورو کی رقم جمع کرکے بچی کو بطور تحفہ پیش کی۔

متعلقہ خبریں