جرمنی کے دفاعی تعاون سے علاقائی سیکیورٹی بہتر ہوگی،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ جرمنی کیساتھ دفاعی تعاون سے علاقے کی سیکیورٹی صورت حال پر مثبت اثرات ہوں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک افواج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ 25 جون کو جرمن چیف آف ڈیفنس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جرمنی کے ڈائریکٹر جنرل سیکیورٹی و دفاعی پالیسی بھی موجود تھے۔

پاک جرمن رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاع، سیکیورٹی اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران گفتگو میں جنرل قمر نے کہا کہ پاک فوج جرمنی کیساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔ فوجی تعاون کا دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر بھی مثبت اثر ہوگا۔

جرمن چیف آف ڈیفنس نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور افغان امن عمل میں بھی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں