جعلی دستاویزات پرپاکستان آنے والے مسافروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

PIA-AFP-1

فوٹو: اے ایف پی

کیٹیگری سی ممالک سے جعلی دستاویزات پر مسافروں کے پاکستان آنے کا انکشاف پر سول ایویشن اتھارٹی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام ایئر لائنز کو وارننگ لیٹر جاری کر دیے۔

سی کیٹیگری ممالک سے ٹیمپرڈ (جعلی) دستاویزات پر کچھ مسافروں نے پاکستان کا سفر کیا ہے جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے واقع کا سخت نوٹس لیا۔

مجاز اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کو وارننگ لیٹر جاری کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ کرونا پابندیوں سے استثںیٰ کی جعلی دستاویزات پر سفر کی صورت میں کارروائی ہوگی، کیٹگری سی ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد مجاز اتھارٹی کی اجازت سے مشروط ہے۔

انتباہی خط میں اتھارٹی نے واضح کر دیا ہے کہ آئندہ جعلی استثنیٰ کی حامل دستاویزات پر سفر کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے تمام ایئر لائنز کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

انتباہی خط کے مطابق ان واقعات سے کرونا کے پھیلاوُ کے خلاف مہم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ اور وائرس منتقلی کے سنگین خطرات ہیں، کیٹیگری سی کے مسافروں کی پاکستان آمد کے لیے جاری استثنیٰ کی متعلقہ حکام سے تصدیق پر ہی دستاویزات قبول کریں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام آپریٹرز کو ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔