جعلی کرونا ٹیسٹ رپورٹس پرپاکستان کا سفر کرنے پر سول ایوی ایشن کا نوٹس

فائل فوٹو

سول ایوی ایشن اتھارٹی نےجعلی کرونا رپورٹس پر پاکستان سفر کرنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان میں کام کرنے والی تمام ایئرلائنز کیلئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔ سول ایوی ایشن نے بتایا کہ کچھ مسافروں نے جعلی پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ پر پاکستان کا سفر کیا اور دیگر مسافروں اور ساتھ سفر کرنے والوں کو بھی خطرے میں ڈالا۔

سی اے اے نے کہا کہ ان واقعات سے کرونا پر قابو پانے کی قومی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پاکستان آنے والے مسافرتصدیق شدہ لیبارٹریز سے ہی کرونا ٹیسٹ کرائیں۔ درست کیو آر کوڈ کے بغیر کسی مسافر کی منفی رپورٹ قبول نہیں کی جائے گی۔

سی اے اے نے واضح کیا کہ ایسے مسافر جوپاس ٹریک ایپ میں رجسٹرڈ نہ ہوں وہ پاکستان سفر کے اہل نہیں ہونگے۔ تمام ایئرلائنز ان ہدایات پر سختی سےعمل درآمد کرائیں۔ سول ایو ی ایشن کے ساتھ ایئرلائن آپریٹرز، اسٹیک ہولڈرز کی بھی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں