جماعت اسلامی کا 4جولائی کو ملک بھر ميں احتجاج کااعلان

Siraj Ul Haq FSD

فوٹو: آن لائن

جماعت اسلامی نے 4 جولائی کو ملک بھر میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کا اعلان کر ديا۔

لاہور منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سود پر مبنی بجٹ کو مسترد کرتے ہيں۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک ميں مہنگائی اور بے روزگاری ميں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ معیشت وینٹی لیٹر اور قرضوں کی آکسیجن پر ہے۔ فیٹف کی شرط پر اثاثوں کوگروی رکھا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوميں وسائل بڑھانے سے ترقی کرتی ہيں اور قرض کی بنیاد پر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ہے۔ وسائل بڑھانے تک زراعت و صنعت بہتر نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے 11جون کو 8400 ارب روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش کیا تھا۔