جنوبی افریقہ سےتمام کھلاڑی ابوظہبی پہنچ گئے

فوٹو: پی ایس ایل

جنوبی افریقہ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا سفر کرنے والے تمام کھلاڑی ابوظہبی پہنچ گئے۔

متحدہ عرب امارات پہنچنے والے کھلاڑیوں میں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر، رائیلی روسو اور کیمرون ڈیلپورٹ شامل ہیں۔

ہرشل گبز اور قومی آلراؤنڈر محمد نواز بھی جنوبی افریقہ سے یو اے ای پہنچ گئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس اور ڈیرن سیمی نیویارک سے ابوظہبی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

براڈکاسٹ کریو میں شامل جنوبی افریقہ اور بھارت سے تعلق رکھنے والے براڈکاسٹرز عرب امارات پہنچ چکے ہیں۔