جنیدجمشید کے بھائی کےساتھ عفت عمرکا پہلا ڈرامہ

اداکارہ عفت عمر نے اپنے سب سے پہلے ڈرامے ” ننگے پاوں ” کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرکے مداحوں کو خاصی حیرت سے دوچارکیا۔

ڈرامے کا منظرشیئر کرنے والی عفت نے لکھا ” مرحوم جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید کے ساتھ پہلا ڈرامہ ننگے پاوں ”۔

سال 1993 میں پی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے اس ڈرامے کو کلاسک سمجھا جاتا ہے، یہ ایک طلاق یافتہ عورت کی کہانی ہے جو اپنی بیٹی کی پرورش اکیلے کرتی ہے۔

ڈرامے کی کہانی شاہد کاظمی نے تحریر کی تھی ۔

عفت عمر نے راحت کاظمی کی بیٹی کا کردارادا کیا تھا، دیگر کاسٹ میں سہیل اصغر ، نیلما حسن ، مہک علی ، صبا حمید اورقاضی واجد شامل تھے۔

عفت نے ‘ محبت آگ سی ‘ میں آپا جی کا مشہور کردار ادا کرنے سمیت کئی معروف ڈراموں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، ان کا حالیہ ڈرامہ پوش تھا جس کے مرکزی کرداروں میں دانش تیمور اور عائزہ خان شامل تھے۔

ڈراموں کے علاوہ عفت یوٹیوب پر ‘ سے اٹ آل عد عفت عمر’ کے نام سے شو کی میزبانی بھی کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں