جنیوا:مشیر قومی سلامتی پاکستان کی امریکی ہم منصب سے ملاقات

فائل فوٹو

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے جنیوا میں امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ ملکی امور اور خطے کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

نئی امریکی انتظامیہ آنے کے بعد پاکستان اور امریکی قومی سلامتی کے مشیروں میں یہ پہلا اعلیٰ سطح کا رابطہ ہے۔ دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی مجموعی صورت حال پر گفتگو کی۔ ملاقات سوئٹزرلینڈ میں ہوئی۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن کی انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان اور امریکی حکام کے درمیان پہلی اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی ہے۔

قبل ازیں 14 اپریل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ رابطے میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا اور افغان مفاہمتی عمل کی پیشرفت،باہمی تعاون کے امور پر غور ہوا تھا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان عوام کی منشا کے تحت امن عمل کی حمایت کرتا رہے گا، امن عمل میں فریقین کے باہمی اتفاق رائے کی حمایت کرتے رہیں گے۔ امریکی وزیرخارجہ نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

متعلقہ خبریں