جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

Jahangir Tareen Banking Court Talk Lhr 17-04

فائل فوٹو

لاہور کی سیشن کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور انکے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانتوں میں 31مئی تک توسیع کر دی۔

بدھ 19 مئی کو جہانگیر ترین اور علی ترین عبوری ضمانتیں مکمل ہونے پر سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران جہانگیر ترین کے وکیل نے کہا کہ جہانگیر ترین کے لوگ تمام ایف آئی اے میں شامل تفتیش ہیں اور ایف آئی اے کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں 19 مئی تک توسیع

جج حامد حسین نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے اپنی تفتیش فوری مکمل کرکے رپورٹ دے اور دوبارہ وقت نہ مانگے، آئندہ سماعت تک تفتیش مکمل نہ کی تو شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔

جہانگیر ترین کے ساتھ اراکین اسمبلی بھی عدالت پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ مارچ 2021 میں ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمے کے مطابق جہانگیر خان ترین اور ان کے بیٹے نے ایک غیر ملکی کمپنی میں تین ارب روپے سے زیادہ کے حصص (شیئرز) غیر قانونی طور پر منتقل کیے ہیں جو کہ منی لانڈنرنگ کے زمرے میں آتے ہیں۔

متعلقہ خبریں