جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا

Jahangir Tareen Banking Court Talk Lhr 17-04

فائل فوٹو

لاہور میں جہانگیر گروپ کی اہم ملاقات آج ہوگی۔ صوبائی وزیر اجمل چیمہ گروپ کیلئے عشائیہ دیں گے۔

عشائیے میں جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے ممبران شریک ہونگے۔ عشائیہ اپر مال پر واقعہ ایک ہوٹل میں دیا جائے گا، جس میں خود جہانگیر ترین بھی موجود ہونگے۔

عشائیہ سے قبل اجمل چیمہ کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس بھی ہوگا۔ اجلاس کی صدارت جہانگیر ترین کریں گے۔ اجلاس میں جہانگیر ترین گروپ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لے گا اور ساتھ ہی آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دے گا۔

قبل ازیں صوبائی وزیر کی رہائش گاہ پر ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں اسے عشائیے میں تبدیل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں