جیف بزوز کیساتھ خلا میں ہمسفر کون بنےگا؟نام سامنے آگیا

فائل فوٹو

آن لائن اسٹور ایمازون کے مالک جیف بزوز کے ساتھ خلا میں جانے والی شخصیت کا نام سامنے آگیا۔

ویلی فنک 82 سال خاتون پائلٹ ایمازون کے مالک جیف بزوز کے ساتھ خلا میں ان کی ہم سفر بنیں گی۔

بلیو اوریجن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جیف اور ویلی اس ماہ خلا کا سفر کریں گے، یہ بلیو اوریجن کا خلا میں پہلا سفر ہوگا۔

اس سفر کے بعد ویلی وہ پہلی معمر ترین خاتون ہونگی جو خلا کا سفر کریں گی۔ بلیو اوریجن کی فلائٹ رواں ماہ 20 جولائی کو روانہ ہوگی۔ جس میں جیف بزوز کے بھائی بھی ان کے ہمراہ جائیں گے۔

اس فلائٹ میں ایک اور شخص بھی ان کے ہمراہ ہوگا، جس کا فی الحال نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ اس چوتھی سیٹ کیلئے نیلامی کی گئی تھی۔ خلائی سفر کرنے کیلئے نامعلوم شخص نے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی تھی۔ سیٹ کی نیلامی میں 159 ممالک سے 7 ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ دنیا کی معروف ای کامرس کمپنی کے مالک جیف بیزوس کی جانب سے خلائی سفر کےلیے ٹوئرازم کمپنی متعارف کرائی گئی تھی، جو پہلی مرتبہ انسانوں کو خلاء کا سفر کروائے گی۔

واضح رہے کی بلیو اوریجن کمپنی پہلی دفعہ انسانوں کو خلاء میں لے کر جائے گی، یہ سفر 11 منٹ پر منحصر ہوگا جس میں کل چھ مسافر ہوں گے۔

کمپنی اس سے قبل سولہ دفعہ آٹو میٹک پروازیں کرچکی ہے لیکن پہلی دفعہ کسی پرواز میں انسان کو خلاء میں پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں