انڈین اداکارہ جیکلین فرنینڈیس نے کہا ہے کہ انڈیا میں ان کے تحفظ سے متعلق خدشات کے پیش نظر ان کی فیملی چاہتی ہے کہ وہ بحرین منتقل ہو جائیں۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بالی وڈ اداکارہ نے کہا ہے کہ ’انڈیا میں کورونا وائرس کی شدت کے باعث خاندان والے ان کے تحفظ سے متعلق فکر مند ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ بحرین منتقل ہو جائیں۔‘
جیکلین فرنینڈیس نے ایک انٹرویو میں اپنے والدین کی اس خواہش کے بارے میں بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اداکارہ ان کے ساتھ بحرین میں رہیں۔
انڈیا میں کورونا وائرس کی شدت کے بعد مثبت کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
مزید پڑھیں
بالی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والدین کا تعلق سری لنکا سے ہے اور وہ بحرین میں رہتے ہیں۔
جیکلین فرنینڈیس کا کہنا تھا کہ انڈیا میں کورونا کی صورتحال سے متعلق خبریں دیکھ کر ان کے والدین خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔
’سری لنکا میں میرے انکلز اور اور کزنز بھی مجھے وہاں آنے اور رہنے کا کہہ رہے ہیں۔‘
خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا کہ سب کے بلانے کے باوجود ان کا انڈیا میں ہی رہنے کا ارادہ ہے اور وہ یہاں رہتے ہوئے اپنا کام جاری رکھنا چاہتی ہیں۔
گذشتہ سال کورونا کی پہلی لہر کے دوران جیکلین فرنینڈیس بالی وڈ اداکار سلمان خان اور ان کی فیملی کے ساتھ پانویل فارم ہاؤس پر رہ رہی تھیں۔

جیکلین فرنینڈیس کی اکشے کمار کے ساتھ فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)