جیکولین فرنینڈیز ہالی ووڈ ڈیبیو کیلئے تیار

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس ہالی ووڈ میں پولیس افسر کے کردار کے ساتھ ڈیبیو کریں گی ۔

رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس ویمنز اسٹوریز کے نام سے پیش کی جانے والی کئی مختصر فلموں میں سے ایک کے ساتھ ہالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی۔

اس پروجیکٹ کی تمام کاسٹ خواتین پر مبنی ہے اور اس کی ہدایتکاری دنیا بھر سے خواتین ڈائریکٹرز نے کی ہے۔

سری لنکا میں پیدا ہونے والی اداکارہ شیئرنگ اے رائڈ نامی ایک حصے میں کام کریں گی، انہیں ٹرانسجینڈر ماڈل انجلی لامہ کے ساتھ کاسٹ کیا گیا ہے، اس کی ہدایت کاری لینا یادو نے کی ہے۔

جیکولین نے گذشتہ سال اکتوبر میں ہی اس پرجیکٹ کی شوٹنگ مکمل کرلی تھی ۔

متعلقہ خبریں