ہفتہ 15 مئی 2021 13:52
بالی وڈ فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ کے ایک منظر میں مشہور اداکار جیکی شیروف کے خواتین کے ایک سلکی لباس میں ملبوس نظر آنے پر فلم شائقین اپنے سر کھجانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ منظر ایک کلب کا ہے جہاں (سلمان خان) رادھے دیا (ڈیشا پٹانی) کے حوالے سے اپنے دل میں پیدا ہونے جذبات کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں۔
جیکی شیروف نے فلم میں دیا کے بڑے بھائی کا کردار نبھایا ہے اور ساتھ ہی وہ رادھے کے باس بھی ہیں۔
مزید پڑھیں
فلم کے منظر میں دکھایا گیا ہے کہ رادھے محسوس کرتے ہیں کہ جیکی شیروف کچھ فاصلے سے انہیں اور دیا کو دیکھ رہے ہیں۔ اسی وجہ سے انہیں اچانک جیکی شیروف دیا کا لباس پہنے اپنے سامنے کھڑے نظر آتے ہیں۔
لیکن فلم کا یہ منظر انڈین سوشل میڈیا صارفین کو پریشان کر گیا اور اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’جیکی شیروف کو ڈریس پہنا دیا انہوں نے، جینڈر فلووڈ۔‘
ایک صارف نے اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’برو جیکی شیروف نے ایک ڈریس پہنا ہے، میں مر رہا ہوں۔‘
ایک اور ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ ’میں اس لباس میں جیکی شیروف کے منظر کے بارے میں سوچتا ہوں اور مجھے لیجنڈ پر ترس آتا ہے۔ لیکن پھر بھی یہ دلچسپ تھا اگر آپ چاہتے ہیں کہ دل بہلائے۔‘
جبکہ نومی دتا نامی صارف کا اس منظر کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’میں نے رادھے کا 10 سیکنڈ کا ایک کلپ دیکھا ہے جس میں سلمان خان کے ساتھ ڈانس کرتی ہوئی ڈیشا پٹانی ایک دم جیکی شیروف میں تبدیل ہو جاتی ہے جنہوں نے ڈیشا کا سلکی لباس پہنا ہوتا ہے۔‘
’یہ ٹویٹ نوجوان، پیارے ٹائیگر شیروف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہے، مضبوط رہو۔‘
I watched a ten second clip of Radhe where Disha Patani who is dancing with Salman Khan turns into Jackie Shroff in Disha’s slinky dress.
This is a solidarity tweet for young, sweet Tiger Shroff. Stay Strong.
— Naomi Datta (@nowme_datta) May 13, 2021