حجاج کرام کیلئےگراؤنڈ، فرسٹ فلور طواف کیلئےمختص

فوٹو: العربیہ

حرمین شریفین کےانتظامی امور کے سیکرٹری برائے پروجیکٹس اینڈ انجینئرنگ اسٹڈیز انجینیر سلطان القرشی کا کہنا ہے کہ رواں سال مسجد حرام کا پورا صحن، گراؤنڈ فلور اور پہلی منزلیں مطاف عمارت اور مرکزی دروازے شاہ عبد العزیز گیٹ باب المعر، باب الفتح اور 28 برقی سیڑھیاں حج کے موقعے پر حجاج کرام کے طواف کےلیے مختص کیے گئے ہیں۔

العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین کی ایجنسی برائے منصوبہ جات اور انجینیرنگ اسٹڈیز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ حجاج کرام کو حج کے دوران تکنیکی سہولیات کوزیادہ بہتر انداز میں پیش کی جائیں تاکہ انہیں مناسک کی ادائی میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حج سیزن کے آپریشنل پلان میں مسجد حرام میں تیسری توسیع سےایک لاکھ 61 ہزار مربع میٹر جگہ حجاج کےلیے شامل کرنا، 174 برقی سیڑھیاں اور 44 لفٹس کی سہولت کی فراہمی کے ساتھ مسجد کے بیرونی احاطے میں ایک لاکھ 31ہزار مربع میٹر کی جگہ حجاج کرام کےلیے مختص کی گئی ہے۔

غلافِ کعبہ تیار، کب تبدیل کیا جائے گا؟

اس سے قبل گزشتہ ہفتے خادم حرمین شریفین کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس کی نگرانی میں غلافِ کعبہ (کسوہ) تیار کرلیا گیا تھا۔ غلافِ کعبہ ہر سال 9 ذوالحجہ کے موقع پر تبدیل کیاجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں