حج 2021: عازمین کیلئے کرونا ویکسین لازمی قرار

Hajj with covid

فوٹو: اے ایف پی

سعودی عرب نے رواں سال صرف کرونا ویکسین لگوانے والے عازمین کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی الجزیرہ کے مطابق سعودی عرب کے وزارت صحت نے کہا ہے کہ اس سال صرف ان افراد کو حج میں شرکت کی اجازت ہوگی جنہیں کرونا ویکسین لگائی گئی ہوگی۔

وزارت صحت کے مطابق ’’حج پر آنے کے خواہشمند افراد کے لیے کرونا ویکسین لازمی ہے اور اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے یہ ایک اہم شرط ہوگی‘‘۔

حکام نے یہ واضح کیا ہے کہ مکمل ویکسینیشن والے عازمین کو قرنطینہ نہیں کرنا ہوگا۔

سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز کے لیے بھی کرونا ویکسین لازمی ہوگی کیونکہ انہوں نے لوگوں کو مکہ، مدینہ اور انٹری پوائنٹس پر طبی سہولیات فراہم کرنی ہیں۔

گزشتہ سال بھی سعودی عرب نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے صرف ایک ہزار افراد کو حج کی اجازت دی تھی جس میں سعودی شہری سمیت ملک میں رہنے والے دیگر ممالک کے افراد شامل تھے۔