حرامانی نے خودکو’کترینہ کیف کی ماں’ قراردے دیا

تصویر: حرامانی/انسٹاگرام

اداکارہ حرا مانی نے اپنا موازنہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے کرنے والے فالوورکو چُلبلا جواب دے ڈالا۔

حرا کی تصویر پرتبصرہ کرنے والےمداح کو اس بات پر حیرت تھی کہ یہ حرا مانی کی ہے یابھارتی اداکارہ کی۔

ملک وسیم نامی اس صارف نے حیرت کے اظہار کرتے ایموجی کے ساتھ لکھا ” یہ حرا مانی ہے یا کترینہ ‘؟”۔

یہ بات تو ظاہر ہے کہ ایسے تبصرے سے صارف کا مقصد اپنی پسندیدہ اداکارہ کی توجہ حاصل کرنا تھا جس میں وہ کامیاب بھی رہے لیکن حرا کا جواب ان کا اپنی ذات پراعتماد ظاہرکرتا ہے کیونکہ وہ واقعی باصلاحیت اداکارہ ہیں۔

صارف کو جواب دینے والی حرا نے اپنے مخصوص شگفتہ اندازمیں ایموجیزکے ساتھ لکھا ” بروکترینہ کیف کی بھی ماں، کترینہ کیف کون ہے؟ مجھے کہتے ہیں حرا مانی ”۔

سال 2008 میں مانی سے شادی کرنے والی اداکارہ کے 2 بچے ابراہیم اورمزمل ہیں۔ حرا کے کریڈٹ پر میرے پاس تم ہو، سُن یارا، غلطی، کشف ، دو بول سمیت دیگر مقبول ترین ڈرامے ہیں۔