حریم شاہ کو اپنے ٹارگٹس کاسکون لوٹ کرقرارآتا ہے

ٹک ٹاکر کااب ویڈیوکےبجائےکچھ نیاکرنےکاارادہ

معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے لوگوں کی ذاتی نوعیت کی ویڈیوز ریلیز کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ایسے عمل سے انہیں کوئی شرمندگی نہیں ہوتی بلکہ ایسے افراد کا سکون چھین کر انہیں چین ملتا ہے۔

سماء سے گفتگو کے دوران ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ جو لوگ دوسروں کا سکون برباد کرتے ہیں انہیں بے سکون کرکے مجھے قرار آتا ہے۔ انہوں نے خو اپنی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چلو کوئی تو ہے جو ایسے لوگوں کا چین لوٹتا ہے۔

حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز”راز”کاٹریلرجاری

حریم شاہ کے اگلے ہدف اور اس کی نئی ویڈیو سامنے لانے کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویڈیوز کافی ہوگئیں اب اس مرتبہ انہیں کچھ نیا کرنا چاہیے تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ وہ نیا کام کیا ہوگا اور اب کس کی باری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی جب بھی کریں گی سوچ سمجھ کر کریں گی۔ بلاول بھٹو کے حوالے سے انہوں نے اپنی پرانی باتوں کو دہرایا کہ بلاول بھٹو انہیں پسند ہیں اور وہ انہیں وزیر اعظم کے عہدے پر دیکھنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بنیں گے ضرور۔

متعلقہ خبریں