حفیظ شیخ کی سینیٹ میں شکست پر شبلی فراز کا موقف

پی ڈی ایم نے خزانوں کے منہ کھول دیے

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سینیٹ میں اسلام آباد والی سیٹ کے نتیجے کو خرید و فروخت کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دو نظریوں کی جنگ ہے ایک ضمیر کا سودا جو پی ڈی ایم کر رہی ہے اور دوسرا وہ جو کرپشن کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا نظریہ و مقصد ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان ایک ایسے لیڈر ہیں جو کسی دباو میں نہیں آتے کیوں کہ ان کا ایمان بھی مضبوط ہے اور عوام بھی ان کے ساتھ ہیں لہٰذا وہی تمام مسائل کا حل اور ملک کے نظام کو صحیح سمت میں گامزن کرنے کے لیے موزوں قیادت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیسےکے زورپراقتدار میں آنے والوں نے ہمیشہ اداروں کو مفلوج کیا اور پی ڈی ایم نے لوٹے ہوئےمال کے خزانے کھول دیے ہیں۔ علی حیدر گیلانی کی لیک ہونے والی مبینہ ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا فیصلہ اس ویڈیوکی توثیق کرتا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن پرخدشات کا اظہارکرتے رہے ہیں اور ان کے خدشات صحیح بھی ثابت ہوئے۔

متعلقہ خبریں