حکومت کا ٹیکس میں کمی کا اعلان، پاکستان میں اب گاڑیاں سستی ملیں گی

بدھ 7 جولائی 2021 11:55

وفاقی حکومت نے چھوٹی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ختم کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ساتھ بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس ختم ہونے سے ان کی قیمت کمی آئے گی۔‘
’پچھلے سال صرف ایک لاکھ 64 ہزار گاڑی بنی۔ اگلے ساتھ ہم  کم ازکم تین لاکھ تک پہنچیں گے ۔ہم نے چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس کم کیا۔‘