جمعہ 21 مئی 2021 12:52
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں 30 سال اور اسے زائد عمر کے افراد کے لیے سنیچر سے ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے ٹوئٹر پر ویکسین لگنے کے حوالے سے اپڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ ’آج کی این سی او سی میٹنگ میں کل سے 30 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ویکسین کی رجسڑیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘
In today’s NCOC meeting it has been decided to open up vaccination for 30 years and older starting tomorrow. The messages for those who are being scheduled will go out today.
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 21, 2021