حیدرآباد: بیکری میں ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی

ڈکیتی کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی

حيدرآباد ميں بيکری پر ملزمان نے کيک آرڈر کيا لیکن رقم ادائیگی کے بدلے پسٹل تھام لی اور کيش لوٹ کر فرار ہوگئے۔

حسين آباد ميں 2ملزمان بيکری ميں داخل ہوئے اور ايک ڈاکو نے کيک آرڈر کيا جبکہ دوسرا کيش کاؤنٹر پر انتظار کرتا رہا۔ آرڈر پيک کرکے ملازم کاؤنٹر پر لايا تو ڈاکو نے پسٹل نکالی اور عملے پر تان لی۔

کيش کاؤنٹر سے ڈيڑھ لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر ملزمان بآسانی فرار ہوگئے۔ بيکری کے باہر تعينات سیکيورٹی گارڈ کو خبر تک نہ ہوئی۔

ملزمان کی جانب سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

متعلقہ خبریں