حیدرآباد:بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار

فائل فوٹو

حیدرآباد میں شوہر کے تشدد سے چار بچوں کی ماں جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

حیدرآباد کے علاقہ ایریگیشن کالونی کا رہائشی عمر 3 روز قبل اسپتال میں بیوی کی لاش لے کر پہنچا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا، جس نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

اپنے اعترافی بیان میں ملزم کا کہنا ہے کہ وہ بیوی پر تشدد کرتا تھا۔ تشدد سے بیوی کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری جانب خاتون کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ تبدیل کی گئی ہے۔ وہ پولیس کی کارروائی سے مطمئن نہیں۔

متعلقہ خبریں