حیدرآباد: ٹرانسفارمر پھٹنے سے جھلس جانے والے 4افراد جاں بحق

زخمیوں میں سات کی حالت تشویشناک ہے

Your browser does not support the video tag.

حيدرآباد ميں ٹرانسفارمر پھٹنے سے جھلس جانے والے 4افراد کراچی کے سول اسپتال ميں جاں بحق ہوگئے جبکہ سات زخمیوں کی حالت تشويشناک ہے۔

لطیف آباد کے علاقے میں پندرہ دن بعد بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے ليے حیسکو کی جانب سے ٹرانسفامر لگایا گیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ گرم تيل نيچے کھڑے شہريوں پر جا گرا جس کے نتیجے میں 18افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 11افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا جن میں سے چار افراد سول اسپتال ميں انتقال کرگئے۔

جاں بحق افراد میں شجاعت، تابش، وقاص اور نعمان شامل ہیں جن کی ميتيں حيدرآباد منتقل کر دی گئيں۔ سول اسپتال ميں تين اور گلشن اقبال کے نجی اسپتال ميں زير علاج چار زخميوں کی حالت تشويش ناک بتائی جاتی ہے۔

ايم اين اے صابر قائم خانی کہتے ہيں کہ حيدرآباد ميں بجلی کی تقسيم کا نظام بوسيدہ ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں