حیدرآباد کے شاہ بھٹائی اسپتال میں آتشزدگی

شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے ہوئے

حيدرآباد کے شاہ بھٹائی اسپتال کے اليکٹرک روم ميں اتوار کی صبح آگ لگ گئی۔

ریسکیو عملے کے مطابق لطیف آباد یونٹ پانچ میں واقع شاہ بھٹاٸی اسپتال کے الیکٹرک روم میں بجلی کی تاریں ٹکرانے سے اسپتال دھماکوں سے گونج اٹھا۔

آتشزدگی کے بعد قریبی روم میں داخل مریض اور عملے ميں خوف و ہراس پھيل گیا۔

الیکٹرک سپلائی روم میں آتشزدگی کے باعث اسپتال میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں اور حیسکو کی ٹیمیں پہنچ گئيں اور ریسکیو کا عمل شروع کر دیا۔

متعلقہ خبریں