ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کراچی نے جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 10 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
جامعہ کراچی کے سابق اسسٹنٹ پروفیسر کو خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے پر 10 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ پروفیسر فرحان کامران پر خاتون پروفیسر کو انٹرنیٹ کے ذریعے ہراساں کرنے کا الزام تھا۔
جامعہ کراچی کے سابق اسسٹنٹ پروفیسر کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
پروفیسر فرحان کامرانی کو خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے پر سزا سنائی گئی۔
مقامی عدالت نے پروفیسر فرحان پر 50 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق فرحان کامرانی نے خاتون پروفیسر کی نازیبا تصاویر اپلوڈ کی تھیں۔
فرحان کامرانی سائیکالوجی ڈپارٹمنٹ کے سابق اسسٹنٹ پروفیسر ہیں، جنہیں سزا کیلئے جیل بھجوادیا گیا۔
انویسٹی گیشن افسر کے مطابق خاتون پروفیسر نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی۔
سابق پروفیسر نے دوران تفتیش خاتون پروفیسر کے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنانے اور تصاویر اپ لوڈ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
متعلقہ خبریں