آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بلوچستان خاران کے علاقے ہلمرگ ميں فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپريشن کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپريشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسزکے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ايس پی آر نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے ايف سی کا ايک اہلکار بھی شہيد ہوا۔ شہيد اہلکار فدا الرحمان چترال کے رہائشی تھے۔
آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر قیمت پر بلوچستان میں امن و استحکام یقینی بنایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں