خرم شیرزمان کوموبائل کی لائٹ نے مشکل میں ڈال دیا

موبائل غلطی سےجیب میں رہ گیا تھا،پی ٹی آئی رہنما

پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان سینیٹ کے الیکشن کے موقع پر پابندی کے باوجود موبائل فون سندھ اسمبلی میں ساتھ لے گئے جس پر اسمبلی ميں ہنگامہ کھڑا ہوگيا۔

پریزائیڈنگ آفیسرکلثوم چانڈیو نے شکایت کی کہ خرم شيرزمان کے پاس موبائل ہے پہلے تو انہوں نے انکارکیا لیکن پھر ان کے موبائل کی لائٹ نے بلنگ کرنا شروع کردی جس پر انہوں نے فون نکال کر الیکشن کمیشن عملے کے حوالے کردیا۔

پيپلزپارٹی ارکان کے شديد احتجاج کے بعد خرم شير زمان کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک ديا گيا۔

خرم شيرزمان کا کہنا تھا کہ وہ موبائل فون غلطی سے ان کی جیب میں رہ گیا تھا وہ جان بوجھ کر اسے ساتھ نہیں لائے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے موبائل فون سے وہاں کوئی تصویر نہیں کھینچی۔

بعد ازاں اليکشن کميشن نے خرم شير زمان کی معذرت قبول کرتے ہوئے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نےخرم شيرزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کيا۔

متعلقہ خبریں