
فوٹو: پی سی بی
قومی خواتین کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی کوویڈ-19 ویکسینیشن کل (25مئی) ہوں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ویکسینیشن کا یہ عمل کراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹرز میں شروع ہوگا جہاں تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو سنگل ڈوز ویکسینیشن لگائی جائے گی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، بورڈ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ساتھ ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ شروع کر رہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کی کروناویکسین کاپہلا مرحلہ مکمل
پہلے مرحلے میں تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مینز کرکٹرز اور اسپورٹ اسٹاف کی ویکسینیشن مکمل کی گئی تھی۔
Pakistan women’s players and support staff have received their Covid-19 vaccine at the Hanif Mohammad High Performance Centre, Karachi pic.twitter.com/RUwzXJcxQe
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 24, 2021
یاد پاکستان کرکٹ بورڈ دنیا کا پہلا بورڈ ہے جس نے سب سے پہلے اپنے کھلاڑیوں اوراسپورٹ اسٹاف کی کوویڈ-19 ویکسینیشن کا آغاز کیا تھا۔
دوسری جانب پی ایس ایل 6 میں شریک کھلاڑیوں، میچ آفیشلز، اسپورٹ اسٹاف اور ایونٹ اسٹاف کی ویکسینیشن بھی کل کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں