خواجہ آصف کی درخواستِ ضمانت سماعت کيلئے مقرر

فوٹو: ٹوئٹر

آمدن سے زائد اثاثے کےکيس میں پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کی درخواستِ ضمانت سماعت کيلئے مقرر کردی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کا2 رکنی بینچ 16 جون کو درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔ خواجہ آصف نے ضمانت پر رہائی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ نیب نے اپنے جواب میں خواجہ آصف کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔ نیب نے خواجہ آصف کو 31 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا تھا۔

خواجہ آصف نے 27مارچ کو ضمانت پر رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

خواجہ آصف نے ضمانت پر رہائی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

لیگی رہنما کی درخواست ضمانت میں وفاقی حکومت اور نیب سمیت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتارکیا جبکہ نیب کوکیس کا ریکارڈ پہلے ہی فراہم کرچکےہیں۔

انہوں نےمزید موقف اختیار کیا کہ نیب نے انکوائری کےشکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا۔احتساب عدالت کے جج نے بھی نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی جبکہ الیکشن کمیشن اورایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔

خواجہ آصف نے استدعا کی کہ عدالت بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے۔

متعلقہ خبریں