خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3جون تک توسیع

کیس بغیر کارروائی ملتوی ہوگیا

لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، جس پر عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں تین جون تک توسیع کردی۔

احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

جمعرات 20مئی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر خواجہ آصف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں خواجہ آصف نے اپنی حاضری مکمل کروائی۔

احتساب عدالت میں جج تعینات نہ ہونے کے باعث کیس بغیر کارروائی ملتوی ہوگیا اور جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع کرتے ہوئے انہیں 3جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لیگی ایم این اے نوشین افتخار نے خواجہ آصف سے کمرہ عدالت میں ملاقات کی۔ لیگی رہنما نے ڈسکہ الیکشن جیتنے پر نوشین افتحار کو مبارکباد دی۔

خواجہ آصف کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت پر بھی بینچ کے نہ ہونے کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی۔

متعلقہ خبریں