خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی درخواست منظور

PMLN Saad Rafique

فوٹو: آن لائن

احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں خواجہ سعد رفیق کی ایک دن کی حاضری معافی درخواست منظور کرتے ہوٸے سماعت 20 جولاٸی تک ملتوی کر دی۔

منگل 22جون کو احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوساٸٹی ریفرنس پر سماعت کی۔

دوران سماعت خواجہ سلمان رفیق نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی جبکہ وکلا نے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست داٸر کی گئی۔

وکلا نے دلاٸل دیے کہ خواجہ سعد رفیق اسمبلی اجلاس میں مصروف ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکتے ہیں۔

جج تعینات نہ ہونے کے باعث کارروائی 20جولائی تک ملتوی کر دی گی۔ عدالت نے نیب کے گواہوں کو بھی آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا۔