خوشی کے موقع پر شنیرا اکرم اُداس

سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا عیدالفطر کے موقع پر اپنے شوہر سے لاکھوں میل دور ہونے پر اُداس ہیں۔

شنیرا نے وسیم اکرم کا وہ ویڈیو پیغام اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ کیا جس میں وہ اپنے تمام مداحوں کو اپنی اور اپنے اہلخانہ کی جانب سے عیدالفطر کیمبارکباد پیش کررہے تھے۔

شنیرا نے شوہر سے دور پر اُداسی ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم دونوں اس وقت ملین سے بھی زائد میل کے فاصلے کی دوری پر ہیں۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر آپ اس عید پر اپنے پیاروں سے دور ہیں تو مضبوط رہیں کیونکہ جب آپ کے دل میں اپنےعزیزوں کے لیے محبت ہو تو آپ کبھی بھی تنہا نہیں ہوسکتے۔

متعلقہ خبریں