
فوٹو: آن لائن
پشاور میں گرمی کی چھٹیوں پر محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا تذبذب کا شکار ہوگئے۔
صوبائی محکمہ تعلیم نے بچوں کو گرمیوں کی چھٹی کے حوالے سے ایک روز میں دو اعلامیے جاری کردیے، بچے اور والدین دونوں پریشان ہوگئے۔
خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر تعلیم شہرام تراکئی نے اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا کہ مدارس اور پہلی تا آٹھویں جماعت کے بچوں کو یکم جولائی سے 11جولائی 2021 تک چھٹیاں دی جائیں گی جبکہ نویں تا بارہویں جماعت کے طلباء امتحانات کی تیاری کے باعث گرمیوں کی چھٹی سے محروم رہیں گے۔
Summer vacations from 1 July 2021 to 11 July 2021 are for 1 to 8th grade. Classes of 9,10,11,12 shall continue for the exam preparations. Cadet colleges and private schools will determine their schedule by themselves regarding the closure or opening of schools.
— Shahram Khan Tarakai (@ShahramKTarakai) June 29, 2021
اعلامیے میں مزید کہاگیا ہے کہ نجی اسکولز اور کیڈٹ کالجز کی انتظامیہ اپنی مرضی کےمطابق بچوں کو چھٹی دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں اور نہ دینا چاہیں تو انہیں بلاسکتے ہیں۔
Summer vacations are announced for all the public/ private schools, madrassahs and academies in Kp from 1 July 2021 to 11 July 2021. #summerVaccation #education pic.twitter.com/CicA8FTDIz
— Shahram Khan Tarakai (@ShahramKTarakai) June 29, 2021
صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ایک اور اعلامیے میں مدارس، اسکولز، کیڈٹ کالجز اور ماڈل اسکولز کو یکم جولائی سے 11جولائی 2021 تک چھٹیاں دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
پنجاب:سرکاری اورنجی اسکولزمیں موسم گرماکی تعطیلات کا اعلان
دوسری جانب صوبائی وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے يکم جولائی سے یکم اگست تک صوبے میں ايک ماہ کيلئے اسکولوں میں گرميوں کی چھٹیاں ہوں گی۔
وفاقی تعلیمی اداروں کےپہلی سے8ویں کے طلبا کوبغیرامتحان پاس کرنےکا فیصلہ
اس سے قبل گزشتہ وفاقی دارالحکومت میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحان پاس کرنے کا اعلان کیاجاچکا ہے۔
متعلقہ خبریں
پشاور، خیبرپختونخوا، صوبائی وزیر تعلیم شہرام تراکئی، وزیرتعلیم پنجاب مراد راس،