ضم قبائلی اضلاع کيلئے بھی پونے 17 ارب روپے جاری
خیبرپختونخوا میں مالی سال کے پہلے دن ہی تمام منظورشدہ منصوبوں کے لیے 100 فیصد فنڈز جاری کرديے گئے۔
حکومت نے مجموعی طور پر ایک کھرب 65 ارب 95 کروڑ روپے متعلقہ محکموں کے حوالے کرديے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ترقی کا پہیہ تیز کرنے اور منظور شدہ جاری ترقیاتی اسکیموں کو فنڈز کی فوری فراہمی یقینی بنانے کے لیے محکمہ خزانہ نے صوبے کے 33 محکموں اور شعبوں کے لیے رقوم جاری کردیں۔
جن محکموں کو فنڈ جاری کیے گئے ہیں ان میں تعلیم ،صحت ،بلدیات ،زراعت ،خوراک، توانائی ،صنعت ،ماحولیات سمیت دیگر محکمے شامل ہیں۔صوبے کے ضم قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے صوبائی بجٹ سے 16 ارب 86 کروڑ روپے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ضم اضلاع اپ لفٹ پروگرام کے لیے 28 ارب 19 کروڑ روپے کے فنڈز بھی محکموں کو منتقل کردیے گئے۔وزیرخزنہ خیبرپختونخوا تیمورسلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے آئندہ بھی ہر نئی ترقیاتی اسکیم کی منظوری پر 100 فیصد فنڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں