خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحوں کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات اور معلومات فراہم کرنے کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی ہے۔ شہری اس ہیلپ لائن پر شکایات بھی درج کرواسکتے ہیں۔

اس ہیلپ لائن کے ذریعے سیاح ہوٹل کی بکنگ، راستوں کے بارے میں معلومات اور موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کرسکتے ہیں۔ ہیلپ لائن سے وابستہ انیس دلدار کا کہنا ہے کہ ہیلپ لائن نمبر 1422 پر کال کر کے ہوٹل، راستوں اور موسم کے حوالے سے معلومات لے سکتے ہیں۔

محکمہ سیاحت نے ہیلپ لائن پر عملہ بھی تعینات کردیا ہے جو سیاحوں کو معلومات فراہم کریں گے اور ان کی شکایات سن کر اس کا فوری ازالہ بھی کریں گے۔ ہیلپ لائن میں کام کرنے والے ایک اور افسر خوش بخت نے کہا کہ ہم لوگوں کو صرف معلومات نہیں دیتے بلکہ ان کی شکایات کا ازالہ بھی کرتے ہیں اور شکایت حل ہونے کے بعد دوبارہ کال کر کے فیڈ بیک بھی لیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں