خیبرپختونخوا: مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں رونما ہونے والے 3 حادثات کے دوران 6 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے۔
ایک حادثہ لکی مروت میں انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں 2 گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوئے۔
ٹریفک کے ایک اور حادثے میں پشاور موٹر وے پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ٹرک نے وین کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ٹانک کے علاقے گومل میں کنویں کی کھدائی کے دوران ایک بچہ اس میں گرگیا جس کو بچاتے ہوئے ماں اور باپ نے بھی کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق کنویں سے بچے اور اس کے والدین کی لاشیں نکال لی گئیں۔ اس دوران ایک مزدور بھی زخمی ہوا جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال متنقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں