خیبرپختونخوا میں کرونا سے ایک ڈاکٹر جاں بحق

Dr Fazal Rahim

خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس سے سینر پتھالوجسٹ ڈاکٹر فضل رحیم جاں بحق ہوگئے۔

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر فضل رحیم ڈی ایچ کیو اسپتال تیمرگرہ دیر میں بطور سینئر پتھالوجسٹ تعینات تھے۔

ڈاکٹر فضل رحیم 2 ہفتوں سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس کے باعث اب تک جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کرونا سے شہید ڈاکٹرز کے لواحقین شہدا پیکج سے تاحال محروم ہیں۔

متعلقہ خبریں