پیر 14 جون 2021 13:26
خیبرپختونخوا میں گرمی کی شدت کے پیش نظر گرم علاقوں میں پرائمری سے مڈل تک سکول بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ صوبائی محکمہ تعلیم نے سرد علاقوں میں سکول کے اوقات کار تبدیل کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے پیر کو اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ’ونٹر زون میں پرائمری سے لے کر ہائیر سیکنڈری سکولز نارمل اوقت کار کے مطابق کھلے رہیں گے جبکہ سمر زون (گرم علاقوں) کے تمام پرائمری اور مڈل سکولز تا حکم ثانی بند رہیں گے۔‘
گرمی کی شدت کو مدنظر رکھ کر صوبے کے سکولوں کے اوقات کار کے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ ونٹر زون میں پرائمری سے لیکر ہائیر سیکنڈری سکولز نارمل اوقت کار کے مطابق کھلے رئیں گے۔ جبکہ سمر زون (گرم علاقوں) کے تمام پرائمری اور مڈل سکولز تا خکم ثانی بند رہیں گے۔
— Shahram Khan Tarakai (@ShahramKTarakai) June 14, 2021