خیبرپختونخوا:3 وزراء،2معاون خصوصی اورایک مشیرکوقلمدان دیدیاگیا

خیبرپختونخوا کے 3 وزراء، 2 معاون خصوصی اور ایک مشیر کو قلمدان دے یئے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 20 مئی کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فضل شکور خان کو وزارت قانون کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

عاطف خان کو خوراک، سائنس و ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کی وزرات دے دی گئی ہے۔ شکیل خان کو پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق خلیق الرحمان کو مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان حوالے کیا گیا ہے، جب کہ تاج محمد ترند معاون خصوصی برائے انرجی اینڈ پاور اور شفیع اللہ خان کو معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں