خیرپور:بھریاروڈریلوےٹریک پردھماکا،9 گھنٹےبعدٹرین ٹریفک بحال

بحالی کا کام جاری

خیرپور میں بھریا روڈ ریلوے ٹریک نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ ٹرین ٹریک ٹوٹنے سے ریلوے ٹریفک متاثر ہوا۔

ریلوے پولیس کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب خیرپور میں کراچی سے پنجاب جانے والا 29 بھریا روڈ اپ ٹرین ٹریک 4 فٹ طویل حصہ دھماکا خیز مواد سے اڑادیا گیا۔ریلوے ٹریک متاثر ہونے کی وجہ سے پڈعیدن اسٹیشن پر ون 145 اور کوٹ لالو اسٹیشن پر سکھرایکسپریس کو روک دیا گیا۔ نوشہرو فیروز سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے۔ریلوے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 9 گھنٹے بعد ٹرین ٹریک کے متاثرہ حصے کی مرمت کرکے ٹرینوں کا شیڈول بحال کردیا گیا ہے۔

ایس ایچ او ریلوے پڈعیدن غلام یاسین نے بتایا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے فرید ایکسپریس بال بال بچ گئی ہے۔ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے اور جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں