خیرپور:ڈاکوؤں کی فائرنگ،نوجوان قتل

خیرپور میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کےمطابق ٹنڈو مستی کے قریب رات گئے درزی کا کام کرنے والا نوجوان دکان بند کرکے گھر جا رہا تھا کہ لنک روڈ پر ڈاکوؤں نے رکنے کا اشارہ کیا اور نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان اعظم خاصخیلی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کے ساتھ موجود 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

اہل علاقہ نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔ نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے ہیں تاہم واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا ہے۔

متعلقہ خبریں