خیرپور: عدالتی احاطے میں کتے کے کاٹنے سے 4 افراد زخمی

Khairpur

خيرپور کی سيشن کورٹ کے احاطے میں کتے کے کاٹنے سے 2 ملازمین اور 2 شہری زخمی ہوگئے۔

کتے کی جانب سے ملازمین کو کاٹنے پر سیشن کورٹ کی عدالت نے چيف ميونسپل افسر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم ديا۔ پولیس نے چیف میونسپل آفیسر اور ملیریا انسپیکٹر کے خلاف درج کرلیا۔

مقدمہ تھانہ اے سیکشن میں میں درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق کتے نے 4 شہریوں کو کاٹ کر زخمی کیا۔

میونسپل ملازمین کتے کو ڈھونڈنے کے لیے ڈنڈے پکڑ کر دوڑتے رہے۔ پولیس نے زخمی افراد کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کروا دیا۔

متعلقہ خبریں