خیرپور: لڑکی نے یوٹیوب چینل سے اپنا گھر بنا لیا

رابعہ ماہانہ 40 سے 50ہزار روپے کماتی ہیں

Khairpur Youtuber Rabia Pkg 26-05

خیرپور کے علاقے پیرگوٹھ کے چھوٹے سے گاؤں راہوجا میں رابعہ ناز شیخ نامی لڑکی نے یوٹیوب چینل سے پیسے کما کر اپنا گھر بنا لیا۔

رابعہ ناز یوٹیوب سے ماہانہ 40 سے 50ہزار روپے کماتی ہیں جبکہ یوٹیوب نے انہیں سلور بٹن بھی دیا ہوا ہے۔

رابعہ ناز کہتی ہیں کہ جدید فیشن کی تلاش کرتے کرتے ان کو اپنا چینل بنانے کا خیال آیا۔ یوٹیوب سے بہت کچھ سیکھا اور بھائیوں سے ویڈیو ایڈیٹنگ کرنا سیکھی۔

نوجوان لڑکی اپنا یوٹیوب چینل اینڈرائڈ فون سے چلاتی ہے جبکہ اپنے چینل فیشن ایڈکشن کے لیے خود ہی تصاویر ڈاؤن لوڈ کرکے خود ہی ویڈیو بناکر اپلوڈ کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں